آنکھوں کی متعدی بیماری سے محفوظ رہنا سیکھیں
موسم کے بدلتے ہی بہت سی متعدی بیماریاں پھوٹ پڑتی ہیں جن میں نزلہ زکام کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے سرخ ہونے کی بیماری بھی بہت تیزی سے پھیلتی ہیں۔
کنجنکٹوائٹس یا آنکھ کا گلابی ہونا انتہائی متعدی ہے جس کی علامات میں آنکھوں کا سرخ ہونا، سوجن، خارش، بھاری پن، جلن اور پانی آنا شامل ہیں۔
اکثر صبح اٹھنے کے ساتھ ہی آنکھوں میں جلن ،سرخی اور عجیب سا چپچپا کیچڑ محسوس ہو تا ہے ۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ ’کنجنکٹوائٹس‘ کا شکار ہو گئے ہیں۔
آپ کے بچے کو اس متعدی بیماری ’کنجنکٹوائٹس‘ کے ساتھ تکلیف میں دیکھنا ایک مشکل مرحلہ ہو تا ہے۔
کیونکہ جب آپ انہیں گلے لگانا چاہتے ہیں تو وہ اپنی آنکھوں کو رگڑنے کے لئے بے چین ہورہے ہوتے ہیں۔
ماہر امراض اطفال ڈاکٹر نیرج گپتا کے مطابق ’کنجنکٹوائٹس آنکھوں کی سب سے بیرونی شفاف پرت ’کنجنکٹوا‘ کی سوزش ہےاسے آئی فلو یا گلابی آنکھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ’
انھوں نے بتایا کہ’اس کی عام وجوہات وائرس، بیکٹیریل انفیکشن اور الرجی ہو سکتے ہیں۔’
درد کو دور کرنے والی بہت سی دوائیں ہیں جو شدید علامات کے دوران لی جاسکتی ہیں جس کے بعد آنکھوں کے ماہر سے مشورہ کیا جاسکتا ہے۔
کنجنکٹوائٹس کے لیے چند گھریلو علاج
بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کروانے کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلےکچھ ایسے اقدامات ہیں جو اس تکلیف میں کمی کے لئے آپ گھر میں کر سکتے ہیں۔
۔ الرجی یا جلن کی وجہ سے سرخ آنکھوں پرکسی کپڑے میں برف ڈال کر اس کی ٹکور کریں۔
۔ بیکٹیریا کی صورت میں چند منٹ کے لئے آنکھوں پر نیم گرم گیلا کپڑا رکھنے سے درد اور جلن میں کمی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کی 9 دلچسپ ورزش
پلکوں کی خشکی ختم کرنے کے چند آسان طریقے
۔ اسکرین دیکھنے کے وقت کو کم کریں اورآنکھوں پر کم سے کم دباؤ ڈالیں۔
۔ آنکھوں کو بار بارچھونے سے گریز کریں۔
۔ ہلکی روشنی میں رہنے کی کوشش کریں کیونکہ تیز روشنی آنکھوں میں تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔
گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے یا کیپ کا استعمال کریں۔
یہ آپ کے بچے سے آپ تک پھیلنے والے کنجنکٹوائٹس سے بچنے کا بہترین اور آسان ترین طریقے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کسی ماہر ڈاکٹر سے فوراً رجوع کریں۔
Comments are closed on this story.