Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

اسٹاک ایکسچینج کا ایک اورسنگ میل عبور، 100 انڈیکس 58 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

گزشتہ روز 100انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2023 04:13pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی تیزی کا رحجان رہا جب کہ امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار ہے۔

بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 230 پوائنٹس اضافے سے 57 ہزار 600 ہوگیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 633 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا اور 100 انڈیکس 58 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 58 ہزار 250 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو ایک ریکارڈ ہے۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کا بھی اضافہ ہوا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں827 پوائنٹس اضافہ ہوا 100 انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر تنزلی کا شکار ہوا، اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 285.25 روپے پر آگیا۔ بعد ازاں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 78 پیسے کی کمی ہوگئی اور ڈالر 285 روپے پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر کا لین دین 285.12 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے کمی ہوئی تھی۔

stock market

Pakistan Stock Exchange (PSX)