Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان نے خاتون صحافی کو سر عام بوسہ دے دیا

پرانی دوست سے گلے بھی ملے، ویڈیو وائرل
شائع 22 نومبر 2023 11:09am
تصویر: انڈین میڈیا
تصویر: انڈین میڈیا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی خاتون دوست سے انوکھے انداز میں ملاقات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار کو ایک پرانی دوست کو گلے ملتے اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی شہر گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا آغاز ہوچکا ہے جو 28 نومبر تک جاری رہے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں سلمان خان کو اپنی بھتیجی علیزے اگنی ہوتری، جنہوں نے فلم ’فارے‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، کے ساتھ دیکھا گیا ۔

مزید پڑھیں:

سلمان خان میرا بیان سنتے ہیں، مولانا طارق جمیل کا پوڈ کاسٹ انٹرویو

’سلمان خان کی شادی کا جواب صرف دو لوگوں کے پاس ہے‘

جب سلمان خان ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو وہاں موجود اپنی ایک پرانی جاننے والی دوست کو بطورِ صحافی دیکھ کر پھولے نہ سمائے اور ان سے ملنے چلے گئے۔

انہوں نے انہیں گلے لگایا اور بوسہ بھی دیا، جس پراس دوست نے اداکار کو روکتے ہوئے کہا کہ ’ڈرامہ مت کرو‘۔

اداکار کا یہ حیران کن عمل سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہے،ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ نے ریکارڈ توڑ بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Salman Khan

Indian Actor

Bollywood actor

red carpet

Friends

lifestyle

BOLLYWOOD NEWS