Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوباما کے سابق مشیر کی جانب سے شان رسالتﷺ اور قرآن کی گستاخی

'میں ایک امریکی ہوں. یہ ایک آزاد ملک ہے. یہ مصر کی طرح نہیں ہے'۔
شائع 22 نومبر 2023 10:23am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سابق امریکی صدر براک اوباما کے سابق مشیر کو کیمرے کے سامنے اسلاموفوبیا پر مبنی گستاخانہ تبصرے کرتے اور نیویارک شہر میں ایک مسلمان خوانچہ فروش کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ایکس پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں سابق امریکی سرکاری عہدیدار اسٹورٹ سلڈووٹز کو پیغمبر اسلامﷺ اور قرآن کے بارے میں گستاخانہ تبصرے کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سابق امریکی عہدیدار جو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع میں 4 ہزار فلسطینی بچوں کا قتل کافی نہیں تھا۔

کلپ میں سلڈووٹز کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے شخص کو ’دہشتگرد‘ قرار دیتے ہوئے اس پر حماس کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتا ہے۔

سلڈووڑز بظاہر مصری انٹیلی جنس ایجنسی ’مخبرات‘ کا ذکر بھی کرتا ہے۔ اپنے دوستوں کی امیگریشن کا حوالہ دیتے ہوئے اوباما کے سابق مشیر مسلمان شخص سے کہتا ہے کہ کیا تمہیں کے والد کو اپنے ناخن پسند ہیں؟ مخبرات انہیں ایک ایک کرکے لے جائیں گے۔

اس دوران خوانچہ فروش اسے باربار وہاں سے جانے کیلئے کہتا ہے کہ وہ انگریزی نہیں بول سکتا۔

سلڈووٹز نے جواب میں کہا کہ، “مجھے بتاؤ کہ مجھے کیوں جانا چاہئے؟ میں یہاں کھڑا ہوں. میں ایک امریکی ہوں. یہ ایک آزاد ملک ہے. یہ مصر کی طرح نہیں ہے’۔

انگریزی نہ بولنے پر خوانچہ فروش کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سلڈووز اس پر بغیر اجازت یا ویزا کے امریکا میں کام کرنے کا الزام عائد کرتا ہے۔

سلڈووٹز امریکی حکومت میں اہم کردار ادا کر چکا ہے۔ جن میں اوباما انتظامیہ کے دوران قومی سلامتی کونسل جنوبی ایشیا ڈائریکٹوریٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر اور 1999 سے 2003 تک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اسرائیل اور فلسطینی امور کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر/ سینئر پولیٹیکل آفیسر کے عہدے شامل ہیں۔

نومبر 2022 میں انہیں گوتھم گورنمنٹ ریلیشنز میں خارجہ امور کے چیئرمین کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

حالیہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد گوتھم گورنمنٹ ریلیشنز نے ایکس پر سیلڈووٹز کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیایے۔

اس حوالے سے کی جانے والی ایکس پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ، ’گوتھم حکومت نے اسٹورٹ سیلڈووٹز کے ساتھ تمام وابستگی ختم کردی ہے ، ایک ایسا شخص جس نے سالوں سے ہمارے کام میں حصہ نہیں لیا‘۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ سے سیلڈوٹز کا پیج ہٹاتے ہوئے کہا کہ ان کی ویڈیو نازیبا، نسل پرستانہ اور ہماری فرم میں رائج معیارکے وقار کے منافی ہے۔

نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے وائس نیوز کو بتایا کہ وہ اس واقعے سے آگاہ ہیں اور فی الحال صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Blasphemy

Ex adviser to Obama

Islamophobic rant

Stuart Seldowitz