Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شعیب اختر نے 40 سال کی عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتادی

'میں نے جو کرنا تھا، 40 سال کی عمر سے پہلے کرلیا'۔
شائع 22 نومبر 2023 11:00am
تصویر: شعیب اختر/انسٹاگرام
تصویر: شعیب اختر/انسٹاگرام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے تاخیر سے شادی کرنے کی وجوہات بتادیں

شعیب اختر ان دنوں اردو فلکس کے لیے ایک شو کی میزبانی کر رہے ہیں، ا اسی شو کی میزبانی کے دوران 40 سال کی عمر کے بعد شادی کرنے سے متعلق انہوں نے اپنا نقطہ نظر بتایا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ’میں نے جو کرنا تھا، 40 سال کی عمر سے پہلے کرلیا‘۔

شعیب اختر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’40 سال کی عمر کے بعد میں نے شادی کی اور اب خود کو مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے۔ میں اب ہر چیز غور کرکے کرتا ہوں۔ اب میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارتا ہوں‘۔

مزید پڑھیں:

شعیب اختر کا فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے متعلق اہم اعلان

شعیب اختر کی پہلی بار دوسری شادی اور اہلیہ سے متعلق گفتگو

انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد انہوں نے صرف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی وقت گزارا ہے، اب وہ اپنے بچوں پربھی کافی توجہ دے رہے ہیں، جس کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 5 سال سے انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا ہے، جس پر وہ کافی مطمئن بھی ہیں۔

شعیب اخترکا شمار پاکستان کرکٹ ٹیم کے بڑے لیجنڈز میں ہوتا ہے۔ کرکٹ دنیا میں ان کی کارکردگی آج ان کی وجہ شہرت ہے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ میزبان، یوٹیوبر اور تجزیہ کار ہیں جو مختلف شوز میں شرکت کرتے ہیں۔

Shoaib Akhtar

family

Marriage

lifestyle

show

Pakistani Cricketer

Reasons

late marriage