Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریما خان نے اپنی خوبصورت جلد اور بالوں کا راز بتادیا

'کوئی بھی چیز بغیر محنت کے نہیں ملتی، ہرچیز کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے'۔
شائع 22 نومبر 2023 09:29am
تصویر: ریما خان/انسٹاگرام
تصویر: ریما خان/انسٹاگرام

پاکستان فلمی دنیا کی نامور سُپر اسٹار ریما خان کی جانب سے ان کے خوبصورت بال اور جلد کے پیچھے چھپے راز سے بالآخر پردہ اٹھا دیا گیا ہے۔

ریما نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جہاں انہوں نے مداحوں کے لیے اپنے خوبصورت بالوں اور جلد کے استعمال کیے جانے والے ٹوٹکے بتائے۔

جب میزبان کی جانب سے ریما خان سے ان کی خوبصورتی کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’کوئی بھی چیز آپ کو بغیر محنت کے نہیں ملتی، ہر چیز کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے‘۔

اداکارہ نے اپنی چمکدار جلد کے پیچھے چھپے راز کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں زعفران اور ہلدی سے بنا صابن استعمال کرتی ہوں۔ میں خاص طور پراسے بنواتی ہوں اور میں وہی استعمال کرتی ہوں‘۔

لمبے گھنے اور خوبصورت بالوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی نانی کے بتائے ہوئے ٹوٹکے استعمال کرتی ہوں۔ آج کل کی لڑکیاں یہ سب کرتے ہوئے دس مرتبہ سوچتی ہیں کیونکہ اس میں محنت لگتی ہے‘۔

مزید پڑھیں:

ریما خان کی سالگرہ سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

’اپنے آپ کو پہلے عزت دیں‘، سُپر اسٹار ریما کی نوجوان اداکاروں کو تجویز

ریما خان نے خواتین کو فٹ رہنے کیلئے ایک آسان گھریلو ٹوٹکہ بھی بتایا، انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی اگر ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر پی لے تو وہ بالکل فٹ رہے گی۔

ریما خان کو پاکستان فلم انڈسٹری کی سُپر اسٹارکہا جاتا ہے، انہیں ایک دہائی تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ریما نے فلم اسٹار شان شاہد کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’بلندی‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا، جو آگے چل کر ان کی شہرت کی وجہ بنی۔

Pakistani Actress

lifestyle

Beauty Tips

skincare

tips

Reema Khan

haircare

hair and skin