Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ کی 5 بہترین اننگز میں ایک پاکستانی بلے باز کی اننگز بھی شامل

وزڈن کی طرف سے جاری 5 بہترین اننگز کی فہرست میں کون کون سے کھلاڑی شامل؟
شائع 21 نومبر 2023 11:10pm

وزڈن کی طرف سے ورلڈ کپ 2023 کی 5 بہترین اننگز میں پاکستان کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کی اننگز کو بھی شامل کرلیا گیا۔

بھارت میں تقریبا ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والا ورلڈ کپ شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، میگا ایونٹ کے 48 میچوں میں مجموعی طور پر 40 سنچریاں اسکور ہوئیں، کسی میچ میں 2، کسی میں 3 اور حتی کہ ایک میچ میں 4 سنچریاں بھی اسکور ہوئیں۔

وزڈن کی طرف سے جاری کردہ ورلڈ کپ کی پانچ بہترین اننگز کی فہرست میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل کی افغانستان کے خلاف 128 گیندوں پر 201 رنز کی اننگز پہلے نمبر پر ہے۔

افغانستان کے خلاف میچ میں 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے 97 کے سکور پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے اور کینگروز کی شکست یقینی نظر آرہی تھی تاہم میکسویل نے اس میچ میں تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی 120 گیندوں پر 137 رنز کی اننگز کو بہترین اننگز میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقی مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر کی شاندار سنچری کو بھی بہترین اننگز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے 24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو ڈیوڈ ملر نے نمبر 6 پر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور مجموعی سکور کو 212 تک پہنچایا تھا۔

پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 81 بالوں پر 126 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کو بھی بہترین اننگز میں شمار کیا گیا ہے۔

افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کی انگلینڈ کے خلاف 57 بالوں پر 80 رنز کی اننگز کو ورلڈکپ کی پانچویں بہترین اننگز میں شامل کیا گیا ہے۔

رحمان اللہ گرباز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے پہلی بار انگلینڈ کو ورلڈکپ میچ میں شکست دی تھی۔

Fakhar Zaman

Travis Head

david miller

Glenn Maxwell

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

world cup best innings