Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

پاپے کھانے والے یہ ویڈیو نہ دیکھیں ورنہ زندگی بھر نہیں کھا پائیں گے

'مجھے دوبارہ پاپے کھانے سے ڈر لگنے لگا ہے'
شائع 21 نومبر 2023 11:04pm

پاکستان میں اکثر ہی ناشتے میں چائے پاپا کھایا جاتا ہے، کچھ مکھن لگا کر پاے کھاتے ہیں تو کچھ ایسے ہی چائے میں ڈبو کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ پاپے کیسے بنتے ہیں؟

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایکک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پاپے بنائے جانے کا عمل دکھایا گیا ہے۔

ویسے تو یہ ویڈیو بھارت کی ایک سرکاری افسر نے شئیر کی ہے، لیکن پاکستان میں بھی حال اس سے مختلف نہیں ہے۔

ویڈیو میں پاپے بنانے والے حضرات کو پسینے میں شرابور دکھایا گیا ہے جو بنا ہاتھوں پر کچھ پہنے پاپوں کا آٹا گوندھتے نظر آرہے ہیں، ان میں سے ایک صاحب تو ایک ہاتھ سے آٹا گوندھ رہے ہیں اور ایک ہاتھ سے بیڑی پینے میں مصروف ہیں۔

حفاظتی لباس کے نام پر تمام ہی افراد نیکر اور بنیان پہنے ہوئے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ پاپوں میں نمک ڈالنا ضروری نہیں سمجھا گیا ہوگا کہ پسینے نے ہی کمی پوری کردی ہوگی۔

اس کراہت دلانے والی ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے پاپوں کے شوقین افراد نے انتہائی ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر یہ سچ ہے تو، مجھے دوبارہ پاپے کھانے سے ڈر لگنے لگا ہے‘۔

ایک مثبت سوچ کے حامل صارف نے لکھا، ’فکر نہ کریں، گرمی تمام جراثیم اور وائرس کو تباہ کر دیتی‘۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے اب مجھے اپنی روٹی، بسکٹ، سب کچھ خود ہی بنانا پڑے گا’۔

ایک صارف نے لکھا، ’ٹانگیں استعمال نہ کرنے کا شکریہ۔‘

Rusk

Chai Papa

Chai Rusk

How Rusks Made