Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسز امام الحق کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

شاندار تصاویر میں دلہن کی کی معصومیت اور دلکش مسکراہٹ واضح ہے
شائع 21 نومبر 2023 10:15pm

شاہین آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی بیوی کو پیارے ہوگئے ہیں، امام الحق ناروے میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر امام الحق کے مداحوں کے لیے یہ ایک حیران کن خبر ہے، اور سب تجسس کا شکار ہیں کہ ان کی اہلیہ کون ہیں۔

لیکن جلد ہی یہ سسپینس بھی ختم ہو گیا اور ان کی اہلیہ کی پہلی جھلک سامنے آگئی، امام الحق کی اہلیہ کی پہلی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں۔

یہ تصاویر معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئیں۔

امام الحق کی اہلیہ انمول محمود کو تصاویر میں چمکدار میرون اور سنہری دلہن کے لباس میں ملبوس مختلف پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاندار تصاویر کی اس سیریز میں انمول محمود کی معصومیت اور دلکش مسکراہٹ واضح ہے۔

ان کی یہ تصاویر ایک ایسی خاتون کو ظاہر کرتی ہیں جو نہ صرف اسپاٹ لائٹ میں آرام دہ ہیں بلکہ انتہائی پراعتماد بھی ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جانے والی ان تصاویر نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔

شائقین نے جوڑے کی شاندار خوشی اور امام الحق کی اہلیہ کی طرف سے دکھائے جانے والے خوبصورتی کی تعریف کی۔

مسز امام الحق کا پہنا ہوا لباس تعریف اور تجسس کا موضوع بن گیا ہے۔

ان کے اس فیشن کا انتخاب روایتی اور جدید جمالیات کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے، جو ایک ایسے انداز کی نمائش کرتا ہے جو لازوال اور ہم عصر ہے۔

سوشل میڈیا پر جوڑے کے لیے مبارکباد کے پیغامات اور نیک خواہشات کا سیلاب ہے، مداحوں نے امام الحق کی اہلیہ کی پہلی جھلک سامنے آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔