انڈر گارمنٹس پہن کر ماڈلنگ کی، عدنان صدیقی کا دلچسپ واقعہ
پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بتایا ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے شوقیہ طور پر فیشن ماڈلنگ سے کریئر کا آغاز کیا تھا ۔
عدنان صدیقی نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران اپنے ماڈلنگ کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس زمانے میں انہیں ایک دن کی ماڈلنگ کرنے کا معاوضہ 500 روپے کے چیک کی صورت میں ملا اور مذکورہ چیک تاحال ان کے پاس موجود ہے اور انہوں نے اسے فریم میں لگا کر محفوظ کر رکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے شوقیہ طور پر ماڈلنگ کی تھی تاہم بعد ازاں انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر میں ملازمت اختیار کی، لیکن انہوں نے ایک بار پھر شوبز کا رخ کیا، ان کا پہلا ڈرامہ ’خوابوں کی زنجیر‘ 1991 کے اختتام پر پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا، اس سے قبل انہوں نے ماڈلنگ کی تھی، جس کے بعد وہ کارپوریٹ سیکٹر میں چلے گئے تھے۔
ایسے میں عدنان صدیقی نے ماڈلنگ کے دور کا ایک دلچسپ واقعہ بیان بھی سنایا کہ جب وہ فیشن ماڈلنگ کرتے تھے تو انہیں ایک عالمی فیشن ویک کے لیے منتخب کیا گیا اور انہیں پہلی بار پیرس لے جایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے اس بات کا علم نہیں تھا کہ پیرس جاکر انہوں نے کیا کرنا ہے، تاہم جب وہ وہاں گئے تو انہیں زیر جامہ ملبوسات کی تشہیر کرنے کا کہا گیا۔
عدنان صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے پیرس میں انڈر گارمنٹس پہن کر کیٹ واک کی اور اس وقت وہ انتہائی شرمندہ بھی ہوئے۔
Comments are closed on this story.