Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا

شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا
شائع 21 نومبر 2023 07:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں دیسی ساختہ بم پھٹنے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، 26 سالہ سپاہی شاہ زیب کی نمازجنازہ راولپنڈی میں ان کے آبائی قصبہ گوجر خان میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نمازجنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ISPR

North Waziristan

security forces

security forces operation

Funeral Prayers

shahzaib