Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایس ای سی پی نے اشتہارات پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اشتہارات پر پابندی سے متعلق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،...
شائع 21 نومبر 2023 07:01pm

سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اشتہارات پر پابندی سے متعلق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق غیر قانونی سرمایہ کاری اور اشتہارات والے پلیٹ فارم سے کاروباری معاہدوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایس ای سی پی نے اشتہارات پر پابندی سے متعلق نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی سرمایہ کاری اوراشتہارات والے پلیٹ فارم سے کاروباری معاہدوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یس ای سی پی نے کرپٹو کرنسی اور جوئے کے آن لائن پلیٹ فارمز کے اشتہارات کا سخت نوٹس لے لیا۔ مختلف ویب سائٹ پر کرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور جوئے کے اشتہارات پائے گئے۔

گمراہ کن اشتہارات چلانے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کے ساتھ اشتہاری معاہدے نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو پہلے سے کئے گئےمعاہدوں کی تنسیخ کرنے کی ہدایت کردی۔

ایس ای سی پی نے کہا کہ گمراہ کن اشہارات چلانے والی ویب سائٹس غیر منظور شدہ اسکیموں کی مارکیٹنگ کرتی ہیں، ایسی کمپنیاں کھیلوں کے مختلف پروگرام اور تقریبات کی اسپانسرشپ کے لیے کام کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

ایس ای سی پی نے نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے

ایس ای سی پی نے 120 غیرقانونی پرسنل لون ایپس بند کروا دیں

ایس ای سی پی نے مزید کہا کہ عوام ایسے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں، ایسی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے عوام قیمتی سرمایہ کا تقصان کر سکتے ہیں۔

SECP

اسلام آباد

Notification

Securities and Exchange Commission of Pakistan

Ban on advertising