عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 23 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہوگیا جبکہ اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 23 نومبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کردی۔
توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے۔
جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 23 نومبر کو ہوگی، جس میں فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی 23 نومبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں گیا تھا جبکہ گزشتہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے سابق وزیراعظم کی عدم پیشی کے حوالے سے تحریری رپورٹ جمع کروائی تھی۔
اس کے علاوہ فواد چوہدری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تھے جبکہ اسد عمر نے گزشتہ سماعت پر التواء کی درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں
عمران خان، فواد کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا مقدمہ بھی جیل میں چلانے کا عندیہ
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران، فواد اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور
توہین الیکشن کمیشن کیس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر ہوگیا، توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔
Comments are closed on this story.