Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکر ہے پاکستانی اداکار آسکر تک نہیں پہنچے، یاسر حسین کا اکھڑ مزاج اداکاروں پر طنز

ہمارے اداکار ہر مذاق پر ناراض ہوجاتے ہیں وہ اتنے بڑے اسٹارز نہیں بنے کہ انہیں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بلایا جائے
شائع 21 نومبر 2023 06:19pm
تصویر -ریویو آئی ٹی
تصویر -ریویو آئی ٹی

پاکستانی اداکار و پروڈیوسر یاسر حسین اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے لوگوں میں مشہور ہیں، اور حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستانی اداکاروں پر ان کے مزاج کے حوالے سے طنز کیا ہے۔

یاسر حسین نے حال ہی میں ایک سیلیبریٹی شو ”دی نائٹ شو“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی مزاح کے حوالے سے دلچسپ باتیں کیں۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’وہ شکر گزار ہیں کہ پاکستانی ستارے ابھی تک آسکر تک نہیں پہنچ سکے کیونکہ وہ مذاق بالکل بھی برداشت نہیں کرسکتے۔‘

یاسر نے کہا کہ ’ہمارے اداکار ہر مذاق پر ناراض ہوجاتے ہیں وہ اتنے بڑے اسٹارز نہیں بنے کہ انہیں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بلایا جائے۔‘

یاسر نے کہا کہ ’دنیا بھر میں لوگ مذاق کو انجوائے کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا۔ ’

یاسر نے کہا کہ ’دنیا بھر میں ایک دوسرے کا مذاق بنایا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں لوگ بہت ذیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔‘

یاسر نے کہا کہ ’میں ایک بہت اچھا سامع ہوں جو اس وقت بھی آپ کو سن رہا ہے۔‘

یاسر حسین نے کہا کہ ’ہم نے میریل اسٹریپ جیسے ستاروں کو آسکر میں روسٹ ہوتے دیکھا ہے اور انہوں نے اسے اتنی اچھی طرح سے کیسے سنبھالا۔‘

مزید پڑھیں

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار یاسر حسین کو دوغلہ قرار دیدیا

یاسر حسین نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

یاسر حسین کے ایک کمنٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

یاد رہے کہ 2017 میں ہونے والے ہم ٹی وی کے ایوارڈز شو میں یاسر حسین کو کامیڈی کرنے کے دوران کچھ متنازع مذاق کرنے پر تنقید کا سامنا تھا۔

یاسر حسین ایک مشہور شخصیت ہیں جو اپنی ورسٹائل صلاحیتوں اور دوٹوک بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ وہ ایک مصنف، ہدایت کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اداکار بھی ہیں۔

یاسر کئی ایوارڈز کی تقریبات کے میزبان رہ چکے ہیں اور ایک یا دو بار کیے گئے لطیفوں کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

lifestyle

TROLLING

Pakistani Drama Artist

Producer & Director

Joke

Oscar award

Meryl Streep