باربینہ پر عائد الزام کے پیچھے چھپی حقیقت، کابلی پلاؤ کی آخری قسط آج نشر کی جائے گی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اپنے موضوعات کی وجہ سے بیرون ملک بھی شہرت رکھتی ہے، ہمارے ڈراموں کو تقریباً ہر جگہ سے ہی پذیرائی ملتی آئی ہے اور یہ روایت آج بھی برقرار ہے، اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ پاکستانی ڈراموں کا آج بھی کوئی نعم البدل نہیں۔
نجی ٹی وی سے نشر کیا جانے والا اسی طرح کا ایک ڈرامہ ’کابلی پلاؤ‘ اپنی منفرد اسکرپٹ کے سبب مقبولیت کے تمام تر ریکارڈ توڑ رہا ہے۔
محبت و رومانس کا عنصر لیے اس ڈرامے کی آخری قسط آج نشر کی جائے گی، ڈرامے میں باربینہ کے حتمی فیصلے کے منتظر صارفین اس آخری قسط کیلئے گھڑی پر نظرے جمائے بیٹھے ہیں۔
ممکنہ طور پر ڈرامے کی آخری قسط آج محبت کی کہانی پر اختتام پذیر ہوگی، کاشف نثار کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے کے او ایس ٹی نے پاکستانی سمیت بھارتیوں کو بھی اپنا گرویدہ بنادیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ڈرامہ کابلی پلاؤ بھارت میں کیوں دکھایا نہیں جارہا ؟
نئے آنے والوں کو مناسب موقع نہیں ملتا، کابلی پلاؤ کی چھمو کا شکوہ
ڈرامے کی مرکزی کردار باربینہ نے عزت پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے حاجی مشتاق کے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے جو ان کے پہلے شوہر باران سے متعلق ان پر عائد کیے گئے تھے۔
باران کی ایک خودکش حملے میں ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن حقیقت میں وہ زندہ تھا اور غلط الزامات کی وجہ سے پلچر جیل میں قید تھا۔
اپنے پہلے شوہر کے ساتھ دہشت گردی کے منصوبے کا حصہ بننے کے الزامات سننے کے بعد باربینہ حاجی مشتاق کا گھر چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔
لیکن آخری قسط کے پرومو نے صارفین کو بے چین کردیا ہے۔ پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حاجی مشتاق شمیم کے سامنے اعتراف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تمام الزامات من گھڑت ہیں۔
Comments are closed on this story.