Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی سفارت خانے نے اڈیالہ جیل دورے کی تصدیق کردی

پاکستان اور دنیا بھر میں امریکی قونصلر افسران کے لیے یہ معمول ہے، ترجمان سفارتخانہ
شائع 21 نومبر 2023 03:05pm

امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے افسران نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے اور یہ معمول کے مطابق تھا۔

امریکی سفارت خانے کے افسروں نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، جب کہ امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ آج امریکن سٹیزن سروسز سیکشن کے ایک ورکنگ لیول کے قونصلر آفیسر اڈیالہ جیل گئے، اور ایک امریکی شہری قیدی کی خیریت جاننے کے لیے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں امریکی قونصلر افسران کے لیے یہ معمول ہے، جیلوں میں قید امریکی شہریوں وہ کی حالت کا جائزہ لینا ایک معمول ہے-

Adyala Jail

American Embassy