فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم : برطانوی خواتین تیزی سے اسلام قبول کرنے لگیں
برطانیہ کی ٹک ٹاک اسٹار نے اسرائیلی مظالم کے دوران فلسطینیوں کے غیر متزلزل جذبے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔
اخبار ڈیلی میل آن لائن کے مطابق ’ برطانیہ میں حال ہی میں بہت تیزی سے خواتین اسلام قبول کر رہی ہیں۔’
اخبار کے مطابق ’ تبدیلی مذہب کے حوالے سے ان مغربی خواتین کا کہنا ہے کہ ’حماس کے حملے پر اسرائیل کا ردعمل ان کے قبول اسلام کے فیصلہ کرنے کا محرک بنا۔‘
اخبار نے ان خواتین کے حوالے سے کہا کہ ’انہیں اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے بعد سے اسلام قبول کرنے کی ترغیب ملی ہے اور وہ ٹک ٹاک پر اپنی مذہبی بیداری کا اظہاربھی کر رہی ہیں۔‘
اسلام کی جانب راغب ہونے کے والی خواتین میں ایلکس بھی شامل ہیں۔
ایلکس نےاپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پراسرائیلی حملے کی مذمت میں ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نےنہتے فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔
الیکس حجاب کی پابندی کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز پر آنے والے مثبت و منفی تبصروں کا جواب بھی دیتی ہیں۔
الیکس کو اسلام کی جانب بڑھنے میں میگھن رائس نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو نے بہت مدد دی۔
##مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ کے 2 سال قبل اسلام قبول کرنے کا انکشاف
فلسطین اسرائیل جنگ، ٹک ٹاک کو 24 گھنٹے کی مہلت
اسرائیل اور فلسطین کی موجودہ کشیدگی، ’دونوں اطراف کے معصوم انسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں
چند روز قبل میگن رائس نامی ایک ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انھوں نے جذباتی طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب بھی انہیں غزہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں تو وہ اسلام کے ساتھ قریبی تعلق محسوس کرتی ہیں۔‘
اخبارکے مطابق یہ سب 20 اکتوبر کو شروع ہوا، جب سیاہ فام امریکی خاتون رائس نے ٹک ٹاک پر اعلان کیا کہ ’وہ پہلی بار مقدس کتاب پڑھ رہی ہیں۔‘
انہوں نے اپنے فالورز کو بتایا کہ ’حماس کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے اس تبدیلی ’کی ابتدا‘ ہوئی۔‘
میگن رائس ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز میں اب ناصرف باحجاب نظر آتی ہیں بلکہ فری فلسطین اور غزہ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کرتی ہیں۔
Comments are closed on this story.