مقامی و عالمی سونے کی قیمتتوں میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2011 ڈالر تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہوگئی۔
سونا
Gold prices
gold market
karachi gold rates
Gold rates Pakistan
Today Gold Prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.