Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کوئی بات نہیں آپ لوگ لگان 2 میں جیت جانا‘

شدید صدمے کا شکار بھارتیوں کو پاکستانیوں کے دلچسپ وپُرلطف مشورے
شائع 21 نومبر 2023 01:35pm

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست پرجہاں بھارت میں سناٹا چھایا ہوا ہے تو وہیں پاکستانیوں کیلئے یہ کسی عید سے کم نہیں۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچز جیت کر اپنی ہی زمین پر فائنل میں شکست کھانا بھارتیوں کیلئے گہرے صدمے کا باعث ہے۔

ایسے میں بھارتیوں کی حالتِ زار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان اُمڈ آیا ۔

ان میمز میں پاکستانی عوام پیش پیش ہیں، سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین اور ٹیم کو خوب ٹرول کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

کرکٹ ورلڈکپ2023: بھارتی ٹیم کی شکست پر حریم شاہ کا دلچسپ اعلان

مودی ٹرافی دے کر کیوں بھاگے، وجہ سامنے آگئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور پُرمزاح تبصرے کیے گئے ۔

ایک صارف نے ٹیم آسٹریلیا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’2003 ء میں بدلہ لینا تھا، آسٹریلیا نے اس میچ کا بدلہ لے لیا‘۔

ایک صارف نے آسٹریلوی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ایک صارف نے بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کی کیفیت کو ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بیان کیا۔

ایک صارف نے میچ ہارنے پر پاکستان کیخلاف افغانستان کی جیت کا جشن منانے والے عرفان پٹھان کو دلچسپ انداز میں دلاسہ دے ڈالا۔

ایک صارف نے بھارتیوں کی حالتِ زار کو دیکھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

واضح رہے کہ اتوار 19 نومبر کو بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے ان کے اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی چھن گیا۔

سٹریلیا نے 241 رنز کا ہدف صرف 43 اوورز میں حاصل کرلیا، اس جیت میں ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 137 رنز بنا کراہم کردار ادا کیا۔ جس کے بعد آسٹریلیا 6 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی واحد ٹیم بن گئی ۔

social media

Indian cricket team

lifestyle

Memes

Irfan Pathan

Australia won ODI World Cup 2023

India vs Australia final

india defeat