Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں دو وکیلوں کی لڑائی میں فائرنگ، ایک زخمی دوسرا گرفتار

زخمی ہونے والے وکیل نعیم کو اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 21 نومبر 2023 12:07pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

شاہ لطیف ٹاؤن میں دو وکیل آپس میں لڑ پڑے، ایک وکیل نے دوسرے پرفائرنگ کردی، جس میں ایک زخمی ہوگیا اور دوسرے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقےشاہ لطیف ٹاؤن میں دو وکیل آپس میں لڑ پڑے، جھگڑےکےدوران ایک وکیل نے دوسرے پر فائرنگ کردی، جس میں ایک وکیل زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق وکیل جاویدعرف دستی نے وکیل نعیم کو گولیاں مار کر زخمی کردیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے وکیل جاوید کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ وکیل نعیم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Karachi Firing

karachi killing