Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اغوا کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم عرب امارات سے گرفتار

ملزم صداقت علی نے 2019 میں 3 بچوں کو اغوا کیا تھا، پولیس
شائع 21 نومبر 2023 12:23pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

لاہور پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے صوبے میں قتل، ڈکیتی اور اغوا میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں لاہور پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اشتہاری ملزم صداقت علی نے 2019 میں 3 بچوں کو اغوا کیا اور یو اے ای روانہ ہو گیا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے یو اے ای حکومت سے مسلسل فالو اپ کیا، اور یو اے ای پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا۔

Punjab police

Kidnapping for Ransom