Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

ضلع سجاول میں جھم ایسٹ ایکس ون سے گیس دریافت ہوئی، پی پی ایل
شائع 21 نومبر 2023 09:48am

پی پی ایل نے خوشخبری سنائی ہے کہ ضلع سجاول میں جھم ایسٹ ایکس ون سے گیس دریافت ہوئی ہے۔

سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، اور پی پی ایل کے مطابق ضلع سجاول میں جھم ایسٹ ایکس ون سے گیس دریافت ہوئی۔

پی پی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے یومیہ 13.69 ملین کیوبک فیٹ گیس دریافت ہوئی ہے، اور تیل کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 236 بیرل یومیہ ہے۔

پی پی ایل کے مطابق یہ شاہ بندر بلاک میں دوسری دریافت ہے۔

Oil and gas

OIL AND GAS COMPANY