Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں بم پھٹنے سے 26 سالہ سپاہی شاہ زیب شہید
شائع 21 نومبر 2023 09:33am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد اور جنوبی وزیرستان میں 1 دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جب کہ شمالی وزیرستان میں بم پھٹنے سے 26 سالہ سپاہی شاہ زیب شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ جنوبی وزیرستان میں بھی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے تینوں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کےعلاقےغوریوم میں دیسی بم پھٹ گیا، جس کی زد میں آکر پاک فوج کا 26 سالہ سپاہی شاہ زیب شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ISPR

security forces

security forces operation