Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قانونی کارروائی کرنے پر رمضان ٹرانسمیشن کا معاوضہ دیا گیا، حنا خواجہ بیات

اداکارہ نے معروف نجی چینل کے ساتھ تلخ تجربے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔
شائع 21 نومبر 2023 10:34am
تصویر: حنا خواجہ بیات/انسٹاگرام
تصویر: حنا خواجہ بیات/انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے مداحوں کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران پیش آنے والے تلخ تجربے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

حال ہی میں حنا نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے موضوع کی مناسبت سے اپنے ساتھ پیش آنے والے تلخ واقعات پرکھل کر گفتگو کی۔

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ ’میں نے بھی اپنی زندگی میں کئی غلطیاں کی ہیں، میں بھی ایک انسان ہوں جو غلطیاں کرسکتا ہے‘۔

اداکارہ نے اپنی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ایک چینل کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کیلئے دستخط کیے تھے۔ میں وہ انسان ہوں جو ایک جگہ کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔ میں نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے حامی بھر لی‘۔

مزید پڑھیں:

کرکٹ ورلڈکپ2023: بھارتی ٹیم کی شکست پر حریم شاہ کا دلچسپ اعلان

پاکستانی اداکار فہد مصطفی کی سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کڑی تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ ’رمضان ٹرانسمیشن شروع ہوئی، دو تین دن بعد انہوں نے مجھے مکمل رمضان ٹرانسمیشن سونپ دی۔ میں نے بغیر کسی معاہدے کے ٹرانسمیشن کی میزبانی شروع کردی کیونکہ میں نے ان پراعتماد کیا‘۔

حنا بیات خواجہ نے اپنے تلخ تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ ’رمضان ٹرانسمیشن مکمل کرنے کے بعد بھی مجھے اس کا معاوضہ نہیں ملا، انہوں نے مجھے بلاک کردیا۔ ڈھائی سال بعد قانونی طریقہ کار کے ذریعے مجھے میرا معاوضہ ملا‘۔

حنا خواجہ بیات پاکستانی کی نامور میزبان ہیں، انہوں نے اداکاری کی دنیا میں بھی خود کو منوایا ہے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’عشق جلیبی‘، ’زندگی گلزار ہے‘ اور ’ایک جھوٹی لَو‘ اسٹوری شامل ہیں۔

Interview

Pakistani Actress

Fraud

lifestyle

morning show

News Channel

Hina Bayat

Ramazan Transmission

Payment