Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں اڑن طشتری دکھائی دینے پر رافیل طیاروں کی پروازیں

’یو ایف او شام 4 بجے تک ہوائی اڈے کے مغرب کی طرف کھلی آنکھوں سے دکھائی دے رہا تھا‘
شائع 20 نومبر 2023 11:41pm

فضائی حدود میں مبینہ اڑن طشتری کی اطلاع ملنے پر بھارتی فضائیہ کے جہازوں میں کلھلبلی مچ گئی۔

بھارتی فضائیہ نے اتوار کو منی پور کے امپھال ہوائی اڈے کے قریب ایک ’نامعلوم فلائنگ آبجیکٹ‘ (یو ایف او) دیکھے جانے کی اطلاع پر دو رافیل لڑاکا طیارے فوراً روانہ کیے۔

اعلیٰ ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ ہسیمارا ایئر بیس سے لانچ کیے گئے رافیلز کو کچھ بھی نہیں مل سکا۔

پہلا طیارہ ائیربیس پر واپس آیا اور دوسرے کو دوبارہ چیک کرنے کے لیے علاقے کی طرف تعینات کیا گیا، لیکن اس سے بھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

جس کے بعد ہندوستانی فضائیہ کی مشرقی کمان نے کہا کہ اس نے اپنے فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کی مشرقی کمان نے ٹویٹ کیا کہ ’آئی اے ایف نے امپھال ہوائی اڈے سے بصری معلومات کی بنیاد پر اپنے فضائی دفاعی ردعمل کے طریقہ کار کو چالو کیا۔ اس کے بعد وہ چھوٹی چیز نہیں دیکھی گئی‘۔

فضائیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’یو ایف او شام 4 بجے تک ہوائی اڈے کے مغرب کی طرف کھلی آنکھوں سے دکھائی دے رہا تھا۔‘

اس دوران منی پور کے امپھال میں بیر ٹکندرجیت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی کارروائی کئی گھنٹوں تک روک دی گئی۔

india

UFO

Indian Air Force

Rafael Jets