Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، مقتولہ کے شوہر نے مقدمہ درج کرادیا

مقتولہ کا شوہر پنجاب سے کراچی پہنچ گیا
شائع 20 نومبر 2023 08:24pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

مقتولہ کا شوہر پنجاب سے کراچی پہنچ گیا، جس کے بعد شوہر نے وزیرمائی کے قتل کا مقدمہ درج کرادیا جبکہ مقدمے میں حضرت اللہ اور صہیب کو نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ وزیرمائی کا تعلق بہاولپور سے ہے، مقتولہ پنجاب سے کراچی میں بنگلے پر ملازمت کے لیے آئی تھی۔

مقتولہ کے شوہر منیر حسین نے اپنے بیان میں بتایا کہ اہلیہ سے روزانہ شام میں موبائل فون پر بات ہوتی تھی، ایک ہفتے سے اہلیہ کا فون بند تھا، 18 نومبر کو اطلاع ملی کہ بیوی جناح اسپتال میں ہے۔

پولیس نے کہا کہ تفتیش کے دوران ایک ملزم گرفتار کیا جاچکا ہے دیگرملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

karachi

Murder

Karachi Police

Karachi Street Crimes

karachi killing