Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد

نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر نے ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا
شائع 20 نومبر 2023 06:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سی ایم ہاؤس
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سی ایم ہاؤس

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین اپنی فیملی کے ہمراہ پیر کو اولڈ ٹرمینل پہنچے جہاں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور بوہرہ برادری کے ممبران نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔

حکومت اور کمیونٹی ممبران کی دعوت پر داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین بروز پیر 20 نومبر کو سری لنکا سے کراچی پہنچے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو ان کی آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی آمد پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور دیگر نے دل کی گہرائیوں سے ان کا خیر مقدم کیا۔

karachi

dawoodi bohra jamaat

syedna mufaddal saifuddin