Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ سے ورکرز کنونشن کی اجازت مانگ لی

ورکرز کنونشن کے لیے ڈپٹی کمشنر کو باقائدہ درخواست دے دی گئی
شائع 20 نومبر 2023 06:20pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ سے ورکرز کنونشن کی اجازت مانگ لی جبکہ ورکرز کنونشن کے لیے ڈپٹی کمشنر کو باقائدہ درخواست دے دی گئی۔

ورکرز کنوینشن کی درخواست انصاف لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عاقل خان کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

درخواست میں لکھا گیا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، ملک میں الیکشن کے انعقاد کا اعلان ہوچکا ہے تمام جماعتیں سیاسی مہم کا آغاز کرچکی ہیں، پی ٹی آئی کو بھی اپنی سیاسی مہم چلانے کا آئینی و قانونی حق حاصل ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو لیاقت باغ میں 25 نومبر کو ورکرز کنوینشن کی اجازت دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی ورکرز کنوینشن سے متعلق درخواست وصول کرلی۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا

ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں سینئیر رہنما غائب، کارکنان راہ تکتے رہ گئے

rawalpindi

pti

workers convention

District Administration