Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹے کا خون چڑھنے کے بعد والد کی عمر 71 سے 45 سال ہوگئی

میرے 70 سالہ والد کی جسمانی عمر میں میرا ایک لیٹر پلازما حاصل کرنے کے بعد ان کی عمر 25 سال کم ہوگئی ہے
شائع 20 نومبر 2023 06:49pm
تصویر -گریب ایکس
تصویر -گریب ایکس

جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے ہمارے جسم میں موجود اعضا اور دیگر جسمانی معاملات پر بھی اثر پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے بڑھاپے کے اثرات نظر آنے لگتے ہیں۔

ہماری عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے ہم بڑھاپے کی جانب جاتے ہیں۔ لیکن برائن جونسن کے مطابق ’پلازما حاصل کرنے کے بعد ان کے والد اب 25 سال کی عمر کے برابر آگئے ہیں جو کہ تھراپی کے چھ ماہ بعد بھی اسی سطح پر ہے۔‘

ان کے مطابق ’میرا ایک لیٹر پلازما حاصل کرنے کے بعد میرے والد اب 46 سال کی عمر کی شرح سے عمر رسیدہ ہو رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میرے والد کی عمر 71 سال تھی۔

برائن جانسن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک طویل پوسٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ ’میرے 70 سالہ والد کی جسمانی عمر میں میرا ایک لیٹر پلازما حاصل کرنے کے بعد ان کی عمر 25 سال کم ہوگئی ہے۔‘

##مزید پڑھیں

خون عطیہ کرنے کے فوائد

بڑھتی عمر کی خواتین توانائی بحال رکھنے کے لیے غذا میں تبدیلی لائیں

40 سال کی عمر کو پہنچنے والی خواتین طرزِ زندگی میں فوری یہ تبدیلیاں لائیں

انہوں نے مزید کہا کہ ’والد کی عمر میں یہ کمی تھراپی کے 6 ماہ بعد بھی برقرار ہے۔‘

برائن جانسن 2021ء سے ہمیشہ جوان رہنے کے لیے ’بلیو پرنٹ‘ نامی ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

اس پروجیکٹ کے لیے وہ سالانہ 20 لاکھ ڈالرز خرچ کر رہے ہیں۔

صحت

American President

lifestyle

Blood Donation

father

X Twitter

slow age

Bryan Johnson

Blood Plasma