Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گاڑی چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں، گھرکے باہر کھڑی 3 گاڑیاں چوری

وارداتیں انچولی اورالنور سوسائٹی میں پیش آئیں
شائع 20 نومبر 2023 03:18pm
اسکرین گریب —آج نیوز
اسکرین گریب —آج نیوز

کراچی کے علاقے انچولی اور النور سوسائٹی میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی ہے، 15 دنوں کے دوران گھر کے باہر کھڑی تین گاڑیاں چوری ہوگئیں ہیں۔

ملزم کو گاڑی کے قریب آتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ملزم نے دن دیہاڑے واردات کی اور گاڑی لیکرفرارہوگیا۔

فوٹیج میں ملزم کے ساتھی کو موٹرسائیکل پردیکھا جاسکتا ہے، جنہوں نے ریکی کے بعد واردات کو انجام دیا ہے۔

ملزم کی نشاندہی ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں وارداتوں میں ایک ہی گروہ کے ملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان

Karachi Crime

Karachi Street Crimes