Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وٹامن بی 3، مضبوط اور خوبصورت بالوں کے لئے بہترین

وٹامن بی 3 کی ایک قسم نیاسینامائڈ سرکی جلد کو بہتر بنانے ، نمی برقرار رکھنے اور بالوں کی ساخت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2023 04:11pm
تصویر -ہیلتھ شاتس
تصویر -ہیلتھ شاتس

صحت مند مضبوط اور چمکتے بال ہرعورت کا خواب ہوتے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ گھریلو ٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ مہنگے مصنوعات کا استعمال کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتیں۔

وٹامن بی 3 کی ایک قسم نیاسینامائڈ صحت مند بالوں ، سر کی جلد اور دوسرے مسائل سے نجات دلانے میں مدد کر سکتا ہے۔

یہ سرکی جلد کو بہتر بنانے ، نمی برقرار رکھنے اور بالوں کی ساخت کو بڑھانے میں مدد کرکے بالواسطہ طور پر ایک ایسا ماحول بنانے میں مدد کرتا ہے جو صحت مند بالوں کی نشوونما کے لئے سازگارہوتا ہے۔

نیاسینامائڈ کیا ہے؟

نیاسینامائڈ بالوں کی دیکھ بھال کی مصنوعات جیسے بالوں کے سیرم اور شیمپو میں ایک اہم جزو ہے۔ یہ بالوں کی دیکھ بھال کے حوالے سےصحت مند بالوں اورسر کی جلد کو بہتر کرنے کی صلاحیت کے لئے تسلیم کیا جاتا ہے۔

ماہر امراض جلد ڈاکٹر مونیکا بامبرو کا کہنا ہے کہ ’وٹامن بی 3 کی قسم نیاسینامائڈ پانی میں گھلنے والا وٹامن ہے جو بی کمپلیکس خاندان سے تعلق رکھتا ہےاور یہ مختلف سیلولر عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نیاسینامائڈ آپ کے بالوں کے لئےکس طرح مفید ہے۔

سر کی جلد کے لئے فائدہ مند

نیاسینامائڈ خون کی گردش کو بہتر کرنے اور سوزش کو کم کرکے آپ کے سر کی جلد کو صحت مند بناتا ہے۔

سر میں نمی برقرار رکھتا ہے

نیاسینامائڈ بالوں میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے،بالوں کا ٹوٹنا کم کرتا ہے، کیونکہ ہائیڈریٹڈ بال لچکدار اورمضبوط ہوتے ہیں۔

بالوں کو مضبوط بناتا ہے

بالوں کی پروٹین کی ساخت کو بڑھا کرنیاسینامائڈ مضبوط اور ذیادہ لچکدار بناتا ہے۔ اس طرح یہ بالوں کے ٹوٹنے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

جلد کی سوزش کو کم کرتا ہے

نیاسینامائڈ کی اینٹی سوزش خصوصیت سر کی جلن کو پرسکون کرسکتی ہیں اور سر کی جلد پر سرخی اور خارش کو کم کرسکتی ہیں جو اکثر خشکی یا سر کے دیگر حالات سے وابستہ ہوتی ہیں۔

##مزید پڑھیں

مون سون میں تیزی سے گرتے بالوں کی باآسانی حفاظت ممکن ہے

لمبے، گھنے اور خوبصورت بالوں کیلئے یہ 5 عادات اپنائیں

کیمیکل سے بال رنگنے کے بجائے اب گھر پر بال ڈائی کریں

بالوں کو گرنے سے روکتا ہے

نیاسینامائڈ بالوں کے جھڑنے سے وابستہ ہارمون ڈائی ہائیڈروٹیسٹوسٹیرون (ڈی ایچ ٹی) کو صحیح کام کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ جو کہ بالوں کے پتلے ہونے اور جھڑنے کے مسائل کو ممکنہ طور پر کم کرسکتا ہے۔

بالوں کی ساخت کو بہتر بناتا ہے

نیاسینامائڈ بالوں کی مجموعی ساخت کو بہتر بنا نے میں مدد کرتا ہےجس سے یہ آپ کے لئے سیدھے اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔

بالوں کے رنگ کی بہتر حفاظت

وہ خواتین جو اپنے بالوں کو رنگتی ہیں نیاسینامائڈ ان کے بالوں کے رنگ کو برقرار رکھنے کےلئے بہترین ہے یہ کسی بھی ماحولیاتی نقصان سے ان کے بالوں کوتحفظ فراہم کرکے ان کی چمک برقرار رکھنے میں مدد کرسکتا ہے۔

اپنے بالوں کو باقاعدگی سے دھونا اور کنڈیشن کرنا یقینی بنائیں، زیادہ اسٹائلنگ اور کرلر سے بچیں اور کسی بھی نئے سپلیمنٹ کا طریقہ کار شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ہدایات ضرورلیں.

Women

lifestyle

inflammation

haircare

Niacinamide

Vitamin B3

Hair Texture

Moisture Retention