Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، استدعا
شائع 20 نومبر 2023 01:58pm

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، جس میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، جب کہ میرے کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیاہے۔

Shah Mehmood Qureshi

PTI Leaders arrested

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Cypher case