Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسن علی کی اہلیہ سامیا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سامیا خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے یہ تصاویر شئیر کیں
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2023 02:23pm
تصویر: سامیا خان/انسٹاگرام
تصویر: سامیا خان/انسٹاگرام

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ سامیا خان کی جانب سے تاج محل سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سامیا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شاہجہاں اور ممتاز کی محبت سے مشہور تاج محل سے تصویراور ویڈیو شئیر کی ہیں۔

شئیر کی گئی تصویر میں وہ حسن علی کے ساتھ موجود ہیں، لی گئی تصویر میں تاج محل ان کی پُشت میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے، جس میں ان کو حسن علی اور بیٹی کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں حسن علی کے سُسر کو داماد کی مدد درکار

ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں حسن علی کے سُسر کو داماد کی مدد درکار

خیال رہے کہ حسن علی کی اہلیہ سامیا خان کا تعلق بھارت سے ہے، حسن علی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت میں موجود تھے۔

کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ اس وقت بھارت میں موجود ہیں، جہاں سے وہ ان لمحات کو سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں۔

hassan ali

Instagram

Pictures

lifestyle

Taj Mahal

Pakistani Cricketer

Samiya Khan