وزیراعلی پنجاب کا شہید افسر یا ملازم کے لواحقین کو پولیس شہداء کے برابر امداد دینے کا فیصلہ
نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے شہید افسر یا ملازم کے لواحقین کو پولیس شہداء پیکیج کے برابر امداد دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس کا اجلاس ہوا، جس میں شہید افسر یا ملازم کے لواحقین کو پولیس شہداء پیکیج کے برابر امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے امدادی پیکیج کی اصولی منظوری دی ہے، جبکہ زخمی سرکاری ملازم کو بھی پولیس پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دیا جائے گا۔
محسن نقوی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، جو حتمی سفارشات تیار کرے گی اور کیسز کا جائزہ لے گی۔
نگراں وزیراعلی نے مالی امداد کے کیس پر فوری نظر ثانی کا حکم دیتے ہوئے امدادی پیکیج کو پولیس شہداء پیکیج کے برابر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ ایکسائز کے شہید انسپکٹرمحمد رفیع اور زخمی انسپکٹر ثناء اللہ بھٹی کے لئے پولیس پیکیج کے برابر پیکیج کی بھی منظوری دی ہے۔
Comments are closed on this story.