Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے7 دہشتگرد گرفتار

بہاولپورسے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی گرفتار کیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی
شائع 20 نومبر 2023 11:51am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7 دہشت گردوں کو گرفتار، جو اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن، ساہیوال میں کی گئیں، بہاولپور سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سلمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجماں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، دو ہینڈ گرینڈ، نقدی برآمد کرلی گئی ہے، ان کی شناخت موسی، خالد، سلمان، ندیم، اکمل، یاسرکے نام سے ہوئی ہے۔

CTD

Punjab police

Terrorist Arrested