Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مستقبل کے لئے بیجوں اور ڈی این اے کو ذخیرہ کرنے والے بینک میں کتنے اثاثے محفوظ

برطانیہ کا بیج بینک دنیا بھر کے 1700 'قیامت کے دن والے بینکوں' میں سے ایک ہے
شائع 20 نومبر 2023 11:37am
تصویر-دی گارجین
تصویر-دی گارجین

کسی بھی قسم کے برے حالات سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر میں انتہائی محفوظ چیمبرز تعمیر کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر چیز کو محفوظ کیا جا سکے۔

سسیکس کے شہر ویک ہرسٹ میں واقع ’ملینیم سیڈ بینک‘ میں ان چیمبرز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ بدترین تباہی کا مقابلہ کرسکیں -

وہ تباہ کاری بموں سے ہو، تابکاری ہو، سیلاب سے ہو یا بیماری کی وجہ سےہی کیوں نہ ہو.

اس چیمبرکی راہداریاں مضبوط کنکریٹ کی بنی ہوئی ہیں ۔

ڈاکٹر الینور بریمن نے بتایا کہ ہمیں اس چیمبر میں جانے سے پہلے ایک پیپر پر سائن کرنا ہوتا ہے کہ کہیں آپ کو کسی قسم کی فرسٹ بائٹ اور ہائپوتھرمیا کی شکایت تو نہیں۔

چیمبر کے اندر ایک لائن سے بڑے بڑے اسٹوریج موجود ہیں جن میں بیجوں سے بھرے شیشے کے بند جار کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

یہ دنیا کا سب سے بڑا بیج بینک ہے اوراس میں تقریبا ڈھائی ارب بیج محفوظ ہیں جو آنے والے ہزاروں سال نہیں تو سینکڑوں سال تک استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

یہاں دنیا بھرکے تقریباً 40 ہزار جنگلی پودوں کا بیک اپ ہے جس میں برطانیہ کے تقریبا تمام مقامی نباتات شامل ہیں۔

اور ان کو جاننے کے لئے بار کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے جو ہرجار پرلگایا گیا ہے۔

سنہ 2000 میں تعمیر کیا گیا یہ ’بیج بینک‘ دنیا بھر کے 1700 بیج بینکوں میں سے ایک ہےجسے ’قیامت کے دن کے چیمبرز‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ صرف بیجوں کے بارے میں نہیں ہے بلکہ محققین اس کے ذریعے ڈی این اے اور یہاں تک کہ فضلہ ہر چیز کو محفوظ کر رہے ہیں۔

بریمن کے مطابق’ ملینیم سیڈ بینک دراصل ”ختم ہو جانے والی قسموں کے خلاف انشورنس پالیسی“ ہےجو کہ کسی سیارے کی تیزی سے ختم ہوتی حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔’

رائل بوٹینک گارڈن، کیو کی ایک رپورٹ کے مطابق پودوں کی ہر پانچ میں سے دو اقسام معدومیت کاشکار ہو رہی ہیں جوکہ اس کی بحالی میں بھی مدد کرتے ہیں۔

قیامت کے دن کی تجوریوں کا تصور 1920 کی دہائی میں اس وقت شروع ہوا جب روسی نباتات کے ماہرنکولائی واویلوف نے سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک مجسمہ قائم کیا جو آج بھی موجود ہے۔

##مزید پڑھیں

لڑکی نے موت سے قبل جسم محفوظ رکھنے کی جنگ جیت لی

گوگل نے تمام ’پاسورڈز‘ سے نجات دے دی

سڑسٹھ لاکھ جانداروں کے ڈی این اے چاند پر محفوظ کرنے کی خواہش

ذیادہ ترچیمبرز باقاعدہ مالیاتی بینکوں کی طرح کام کرتے ہیں جہاں آپ ڈپازٹ کرتے ہیں اور پھر جب آپ کو اس کی ضرورت ہو تو آپ اسے نکال سکتے ہیں۔

ملینیم سیڈ بینک مڈغاسکر، انڈونیشیا اور میکسیکو میں دیگر منصوبوں کے ساتھ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ساؤتھ ڈاؤنز میں ’چاک گھاس‘ کے میدانوں کی بحالی کے لیے اپنے ذخیرے کا استعمال کر رہا ہے۔

یہی نہیں بلکہ ’واویلوف انسٹی ٹیوٹ‘ کے بیج جنگ کے بعد سوویت یونین میں فصلوں کی بحالی کے لئے بھی استعمال کیے گئے تھے۔

TECHNOLOGY

DNA

Women

researchers

Seed bank

Wakehurst

Suddex

Dr. Elinor Breman

Futures Chambers

Barcode