Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاحتی مقامات پر کتنی ٹھنڈ، بارش ہوگی یا نہیں

ملک میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2023 02:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے ملک میں آج موسم کی صورتحال سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیپرپختونخوا میں آج موسم خشک اور سرد جب کہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

کالام میں گزشتہ روز درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، چترال کا کم سے کم درجہ حرارت 2، مالم جبہ 5، پشاور 7، بنوں 9 اور ڈی آئی خان 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں بارش کا کوئی امکان نہیں، صبح اور شام کے وقت صوبے کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

متحدہ عرب امارات میں بارش سے سیلابی صورتحال، حیران کن تصاویر منظرعام پر

بموں کی برسات کے بعد موسلا دھار بارش نے غزہ میں قہر ڈھا دیا

اس کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی آج موسم خشک رہے گا، اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں موسم خشک و سرد جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند و اسموگ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز اسکردو میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

KPK

Met Office

rainy weather

punjab smog