Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا مودی آسٹریلوی کپتان کو ٹرافی دے کر بھاگ نکلے؟

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو نے سب ہی کو حیران کردیا
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2023 10:30am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

کرکٹ ورلڈکپ2023 کے فائنل میں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد بھارت میں ہر سو سناٹے کا سماں چھایا ہوا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے ہاتھوں بدترین شکست نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی غمگین کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں مودی کو آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزکو ٹرافی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب میں بھارتی ویزاعظم آسٹریلوی کپتان کو ٹرافی دیتے ہیں، ان سے ہاتھ ملاتے ہیں اور تصویر کھنچوائے بغیر اسٹیج سے چلے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے

اس دوران مودی کے ساتھ آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس بھی موجود تھے جو ٹرافی کے بعد اچانک اسٹیج سے چلے گئے تھے۔

جس کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز شرمندگی اور الجھن کا شکار ہوگئے۔

گزشتہ روز احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بد ترین شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد بھارت میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔

بھارت اس ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد فائنل میں شکست سے دوچار ہوا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی آسٹریلوی ٹیم نے 241 رنز کا ہدف 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا تھا۔

آسٹریلیا نے کرکٹ ورلڈ کپ کا یہ ٹائٹل چھٹی مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی یہ ٹیم اپنے نام کرچکی ہے۔

india

Narendra Modi

Viral Video

Australia

Ahmedabad

india vs australia

Indian Prime Minister

X Twitter

Narendra Modi Stadium

world cup 2023 final

Australia won ODI World Cup 2023

Trophy

Australian Captain