اسرائیل کا الشفا اسپتال کے نیچے سرنگ ڈھونڈ نکالنے کا دعوی، فلسطینی حکام کی تردید
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ انہیں شمالی غزہ میں الشفا اسپتال کے نیچے ایک سرنگ ملی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو ایک بیان میں فوج نے کہا کہ انہیں غزہ کی سب سے اسپتال کے نیچے 55 میٹر لمبی اور 10 میٹر گہری سرنگ ملی ہے، جو کئی دنوں سے اسرائیلی فوجیوں کے محاصرے میں ہے۔
فوج نے اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر ایک ویڈیو شائع کی ہے، جس میں ایک فوجی کو سرنگ میں نیچے جاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے، جبکہ فوٹیج 17 نومبر کو دو الگ الگ کیمروں سے شوٹ کیا گیا تھا۔
فوج کا کہنا ہے کہ یہ ٹنل شافٹ کا داخلی دروازہ ہے، جس پر دھماکے کا کوئی اثر نہیں ہوتا، سرنگ اسپتال کے علاقے میں ایک شیڈ کے نیچے ایک گاڑی کے ساتھ ملی تھی، جس میں آر پی جی، دھماکا خیز مواد اور کلاشنکوف رائفلز سمیت متعدد ہتھیار تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے صحافیوں کو بتایا کہ داخلی راستہ اس وقت کھلا، جب ایک فوجی بلڈوزر نے اسپتال کے احاطے کی بیرونی دیوار کو گرایا۔
بدھ کے روز فوج کے داخل ہونے کے بعد سے اسرائیل نے الشفا اسپتال کو اپنی کارروائیوں کا مرکز بنا لیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس میں حماس کا کمانڈ سنٹر موجود ہے، جس کی حماس اور اسپتال میں کام کرنے والے عملے نے تردید کی ہے۔
Comments are closed on this story.