Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا کچرا اٹھانے پر پیپلزپارٹی کا شکریہ، خالد مقبول صدیقی کا وکٹ گرنے پر ردعمل

کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ لینا ہو تو وہ ہمارے دفتر آئے، کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2023 12:19am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ہمارا کچرا اٹھانے کا فیصلہ کیا، ہم نے ظلم برداشت کرلیا ہے ہم لڑنا نہیں چاہتے۔

یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما وسیم قریشی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ انھوں نے پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کی اور وفا داری تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

کراچی میں پی ای سی ایچ ایس میں ورکرزکنونشن سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ 9 فروری کو ہم یوم تشکر منائیں گے، آپ کی استقامت جیت گئی ہے، جو لوگ کہہ رہے تھے ایم کیو ایم تقسیم ہو رہی ہے ہم کہہ رہے تھے ایم کیو ایم کی تجدید ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاہور یہ بتانے گئے تھے کہ حکومت نہیں انصاف چاہیے، اپنی7 سیٹوں کے ساتھ وفاق میں درست مردم شماری کروانے کا مقدمہ لڑا، ہماری کوششوں سے 10 سال کے بجائے 5 سال میں مردم شماری ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تقدیر بدلیں گے پاکستان کو ملت اسلامیہ میں ماڈل ملک بنائیں گے، آج یہ شہر پورے پاکستان کی عوام کو آزادی کی نئی نوید دے رہا ہے، یہ وطن غلامی کے لئے نہیں آزادی کے لئے بنایا تھا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے بنایا یہ ملک جنہوں نے بنایا تھا وہ ہی چلائیں گے، ہم نے ظلم برداشت کرلیا ہے ہم لڑنا نہیں چاہتے۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن ماں بہن اور بیٹی میدان عمل میں نکل آئے ہیں، ہمارے باپ کا پاکستان ہے، کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا ہو تو وہ ایم کیو ایم کے آفس میں آئے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایک منظم، طاقتور ایم کیو ایم الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، تبدیلی لانے والی جماعت نے معاشی اور معاشرتی نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے وسائل کے حق کے لئے اختیارات لیں گے، آج کچھ سیاسی مینڈک ہم پر اچھل رہے ہیں، پیپلزپارٹی میں کچھ لوگوں نے بے عزتی کرانے کا ماہانہ پیکج کرایا ہوا ہے، ایم کیو ایم آنے والے الیکشن میں سندھ کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

Waseem Qureshi