Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتیوں نے فائنل میں امپائرنگ کرنے والے رچرڈ کیٹلبرو ’بدشگون‘ قرار دے دیا

رچرڈ کیٹبرو کو بھارت کے میچز سے ہٹناے کا مطالبہ
شائع 19 نومبر 2023 10:59pm

بھارتی شائقین کا بس نہیں چل رہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اپنی ٹیم کی شکست پر پوری دنیا کو ذمہ دار ٹھہرا دیں، ابھی وزیراعظم نریندرا مودی کو ”پنوتی“ قرار دیا جانا بند ہی ہوا تھا کہ اچانک ہندوستانیوں نے فائنل میں امپائرنگ کرنے والے رچرڈ کیٹلبرو کو گالیاں دینا شروع کردیں۔

آسٹریلیا نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنا چھٹا ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز بنا کر آسٹریلیا کو جیت دلائی۔

ہندوستانی کرکٹ شائقین کیٹلبرو کو ناک آؤٹ گیمز میں ہندوستان کے لیے ”بد شگون“ سمجھتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ان کی کرکٹ ٹیم کے لیے بد قسمتی کا باعث ہیں۔

ایک ہندوستانی کرکٹ شائق عندلیب اختر نے کہا کہ ہندوستان کے 10 میں سے 8 ناک آؤٹ میچوں میں یہی امپائر میدان پر موجود تھے اور ٹیم ہار گئی۔

ایک صارف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے درخواست کی کہ وہ کیٹلبرو کو ہندوستان کے ناک آؤٹ میچوں میں شامل نہ ہونے دیں کیونکہ ’وہ نیلی وردی والے مردوں کے لیے بہت برا شگون ہیں۔‘

ایک اور بھارتی شائق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ فائنل نے ثابت کر دیا ہے کہ آئی سی سی ناک آؤٹ میں یہ امپائر بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے برا شگون ہے۔

پروین کمار یادیو نے بھارت کے ناک آؤٹ گیمز میں کیٹلبرو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

وشنو تیواری نے یہ بھی نوٹ کرایا کہ جیسے ہی آئی سی سی امپائر کا تمغہ وصول کرنے کے لیے ان کے نام کا اعلان کیا گیا تھا ہندوستانی ہجوم نے آواز کسنی شروع کردیں۔

لیکن یش نے امپائر کو کوسنا ہندوستانی شائقین کا احمقانہ قرار دیا۔

india vs australia

world cup 2023 final

Australia won ODI World Cup 2023

Richard Kettleborough

Bad omen