Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

کینگروز بلے باز نے 120 گیندوں پر 137 رنز بنائے، بھارتی بولرز کو 4 چھکے اور 15 چوکے لگائے
شائع 19 نومبر 2023 09:40pm
فوٹو ــ ٹوئٹر/ ای ایس پی این کرک انفو
فوٹو ــ ٹوئٹر/ ای ایس پی این کرک انفو

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈکپ جیت لیا۔ کینگروز اوپنر ٹریوس ہیڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ انھوں نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

ورلڈ کپ فائنل میں میگا ایونٹ کی ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے خلاف ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کرکے ایک لاکھ 30 ہزار بھارتی شائقین کو خاموش کرادیا۔

آسٹریلیا کے 47 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد تماشائیوں نے اسٹیڈیم سر پر اٹھا لیا تھا۔ تاہم ٹریوس ہیڈ نے 95 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

اوپننگ بلے باز نے 120 گیندوں پر 137 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی۔ بھارتی بولرز کو 4 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں سنچری بنانے والے ساتویں بلے باز بن گئے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 2023 کے ورلڈ کپ فائنل کے دوران حاصل کیا جو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ وہ تاریخ کے صرف دوسرے بلے باز ہیں جنہوں نے رن چیس کے دوران سنچری بنائی ہے۔

اس سے قبل 1996 میں آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کے اروندا ڈی سلوا نے سنچری اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

Indian cricket team

Travis Head

world cup 2023 final

Australia won ODI World Cup 2023