Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم کی ورلڈ کپ جیتنے پر آسٹریلیا کو مبارکباد، ’آزاد اور منصفانہ انتخابات پر توجہ مرکوز کریں‘

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا کیا ہوگا؟ نگراں وزیراعظم سے سوال
شائع 19 نومبر 2023 09:28pm

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آسٹریلیا کو بھارت کو ہرا کر چھٹی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئین بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ٹویٹ میں لکھا، ’ میں آسٹریلیا کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ٹریوس ہیڈ کی شاندار اننگز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’اچھا کھیلا‘۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو کہا ’ٹیم انڈیا، اچھی قسمت اگلی بار!‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کچھ خاص خوش نظر نہیں آئے اور ان سے انتخابات کا انعقاد کروا کر گھر جانے کا مطالبہ کردیا۔

ایک صارف نے لکھا، ’آزاد اور منصفانہ انتخابات پر توجہ مرکوز کرنا بہتر ہے۔ اپنا پہلا اور اہم فرض پورا کریں۔‘

ایک اور صارف نے اسی سے ملتا جلتا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا کہ ’پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا کیا ہوگا؟‘

خیال رہے کہ آسٹریلیا چھٹی بار آئی سی سی ورلڈکپ کا فاتح بن گیا۔ آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کی چیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

فائنل میں آسٹریلیا کے بولنگ اٹیک کے سامنے بھارتی سورما 240 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ بھارت کے241 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کی چیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

india vs australia

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

world cup 2023 final