Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

آئی فون کی چارجنگ لمبی چلانے کیلئے یہ ’ہیک‘ آزمائیں

آئی فون میں یہ سیٹنگز کرنے سے چارجنگ جلدی ختم نہیں ہوگی۔
شائع 19 نومبر 2023 08:06pm

آج کل آئی فون رکھنا امارت کی علامت اور فخر کی بات سمجھا جاتا ہے، لیکن جہاں اس کی قیمت آنکھوں میں آنسو لے آتی ہے وہیں اس کی بیٹری لائف بھی اپنے صارف کو رُلا دیتی ہے۔

اینڈرائیڈ کے مقابلے آئی فون کی بیٹری بمشکل ہی پورا دن چل پاتی ہے، اور صارفین کو بجلی کے آؤٹ لیٹ اور چارجر ڈھونڈتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ بھی اس دکھ، درد، پیڑا کا شکار ہیں تو اس سے نجات کا ایک طریقہ بھی ہے۔

چارجنگ ختم ہونے کی اس مصیبت سے نمٹنے کیلئے ایک ٹک ٹاکر نے ”فول پروف“ ہیک شیئر کیا ہے جو آئی فونز کی بیٹری لائف بڑھا دیتا ہے۔

ٹک ٹاکر کے مطابق اگر آپ نے یہ سیٹنگز کرلیں تو آپ کو اپنی بیٹری کی وجہ سے پریشانی نہیں اٹھانا پڑے گی کیونکہ یہ بیٹری لائف بڑھا دے گا۔

اس کیلئے آپ آئی فون کی سیٹنگز میں جاکر Accessibility کے آپشن کو منتخب کریں، پھر Display & Text Size کا انتخاب کریں اور وہاں Reduce White Point کے آپشن کو 100 فیصد کردیں۔

اس سے آپ کے فون کی روشنی کم ہوجائے گی اور بیٹری لائف بڑھ جائے گی، کیونکہ فون کی برائیٹنیس بیٹری کم کرنے میں سب سے زیادہ کردار ادا کرتی ہے۔

اگرچہ یہ ہیک ان لوگوں کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوگا جو اپنا فون سورج کی روشنی میں استعمال کر رہے ہیں، کیونکہ اس طرح ان کے لیے فون کے استعمال میں مشکل ہو سکتی ہے۔

ہاں لیکن یہ ضرور ہے کہ اپنے آئی فون میں یہ سیٹنگز کرنے سے بیٹری بہت جلدی نہیں گرے گی۔

iPhone

Hack

iPhone hacking

Battery Life