مولانا فضل الرحمان 5 سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب
مولانا فضل الرحمان 5 سال کیلئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر اور عبدالغفور حیدری پارٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس اور جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لئے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔
جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس پارٹی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پشاور میں ہوا۔
اجلاس میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، قبائلی اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے جنرل کونسل کے ارکان بھی شریک ہوئے۔
جے یو آئی کے ترجمان محمد اسلم غوری نے جنرل کونسل اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں اور قبائلی اضلاع سے 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے جنرل کونسل میں رپورٹ پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :
چیئرمین پی ٹی آئی کے 2 بڑے کھلاڑی ساتھ چھوڑ گئے
ن لیگ کی سیاسی سرگرمیاں تیز، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت
الیکشن کمیشن پراعتماد ہے، انتخابات شفاف ہوں گے، آصف زرداری
اجلاس میں ملک کی سیاست ، غزہ کی تازہ صورتحال سمیت مولانا فضل الرحمان کے دورہ قطر اور آئندہ عام انتخابات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
Comments are closed on this story.