Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوزوکی مہران یہ کام بھی کر سکتی ہے، کسی نے سوچا بھی نہ تھا

’پریکٹس کر رہی ہوں بڑی ہوکر ٹریکٹر بنوں گی‘
شائع 19 نومبر 2023 06:55pm

پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین ”مہران“ کار کو ”دی باس“ کے نام سے جانتے ہیں، یہ وہ گاڑی ہے جو بری سے بری حالت میں آپ کا ساتھ نہیں چھوڑتی۔ 1989 میں سوزوکی نے یہ کار پاکستان میں متعارف کرائی تھی اور آج تک اس کی شکل اور فیچرز میں بمشکل ہی کوئی تبدیلی ہوئی ہے۔

کاروں کے شوقین آج بھی اسے پائیدار، اور قابل بھروسہ سمجھتے ہیں۔

یہ کار اچھے فیول ایوریج کیلئے مشہور ہے، بازار جانا ہو یا ائیرپورٹ، سڑکوں پر مٹرگشتی کرنی ہو یا بچوں کو چکر لگوانا ہو، یا ڈرائیونگ سیکھنی ہو، یہ کار پہلا انتخاب ہوتی ہے۔

لیکن جیسے جیسے نئے ماڈلز آتے جا رہے ہیں یہ کار اپنا اسٹار ڈم کھو رہی ہے اور نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ اسے اب کھیتوں میں ہل جوتنے کیلئے استعمال کیا جانے لگا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مہران کار میں بیٹھے دو افراد کو کھیتوں میں ہل جوتتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ سوزوکی کو اپنی اس تخلیق پر بہت فخر ہوگا۔

جبکہ ایک صارف نے دونوں افراد کی عقل مندی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سخت محنت کے بجائے دماغ سے کام لیا جائے۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پریکٹس کر رہی ہوں بڑی ہوکر ٹریکٹر بنوں گی‘۔

Viral Video

Mehran Car