Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

ملزمان کو ننکانہ، سیالکوٹ اور نارووال سے گرفتار کیا گیا، ترجمان ایف آئی اے
شائع 19 نومبر 2023 06:52pm
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار۔ فوٹو ــ فائل
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار۔ فوٹو ــ فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ننکانہ، سیالکوٹ، نارووال سے گرفتار کیا گیا، ملزمان میں محسن علی، محمدعثمان ، ذیشان اور محمد شہباز شامل ہیں۔

حکام کے مطابق محمد شہباز، ذیشان خان، محمد عثمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے، ملزمان شہریوں کو غیر طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم شہباز اور ذیشان نے شہریوں کو بغیرلائسنس سعودی عرب بھجوانے کے 60 لاکھ بٹورے تھے، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

FIA

Punjab police

human trafficking