کراچی: پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں کی کروڑوں کی ڈکیتی
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں واقع گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں ملبوس ملزمان 2 کروڑ روپے نقد، 80 تولہ سونا اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان تقریباً 2 گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے، ملزمان رات 2 بج کر 20 پر گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کرکے 4 بجے کے قریب فرار ہوئے۔
متاثرین نے بتایا کہ ملزمان دو بھائیوں کو بھی ساتھ لے گئے، بعد میں بلوچ پل پر انہیں گاڑی سے اتار دیا۔
متاثرین کے مطابق مسلح ملزمان کی تعداد 15 سے زائد تھی۔
متاثرہ شہری شاکر نے بتایا کہ ہمارا سینیٹری ہول سیل کا کام ہے، دکانداروں کی رقم گھر میں موجود تھی، گھر میں 6 بھائی شادی شدہ اور ان کے بچے موجودتھے۔
شاکر نے بتایا کہ ملزمان نے گلی اور علاقے کو گھیر رکھا تھا، مجھے اور بھائی عامر کو ساتھ موبائل میں بٹھادیا اور ساتھ لے گئے، ہم پر چادر ڈالی اور بلوچ پل کے قریب اترنے کا کہا، آنکھوں پر پٹی بندی تھی، کافی دیر بعد پٹی کھولی تو دیکھا کوئی موجود نہیں تھا، ریسکیو اہلکار سے فون لیکر گھر پر اطلاع دی۔
متاثرین نے مطالبہ کیا کہ ہممیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، ساتھ ہی لوٹی ہوئی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان واپس دلوایا جائے۔
Comments are closed on this story.