Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی مولانا طارق جمیل کے گھر آمد

بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
شائع 19 نومبر 2023 06:29pm

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مولانا طارق جمیل کے گھر جا کر ان کے صاحبزادے عاصم جمیل کی وفات پر تعزیت کی۔

وزیر داخلہ نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ جواں سالہ بیٹے کی موت پورے خاندان کیلئے بہت بڑا دکھ اور صدمہ ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔

Tariq Jamil

sarfaraz bugti

Asim Jamil