Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں ایک ہفتے تک ماسک پہننا لازمی قرار

صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 19 نومبر 2023 01:25pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پنجاب حکومت نے اسموگ سے متاثرہ صوبے کے تمام میں ایک ہفتے کے لئے ماسک پہننے کی پابندی عائد کردی ہے۔ اور کہا ہے کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

پنجاب حکومت نے اسموگ سے متاثرہ اضلاع کے تمام شہریوں میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، اس حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایکس پر ٹویٹ کی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن بھی پوسٹ کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں ایک ہفتے کے لئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، عام سے درخواست ہے کہ محفوظ معاشرے کے لئے ہدایات پر عمل کریں۔

 حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن

واضح رہے کہ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی اور کئی دنوں سے فضائی آلودگی کی خطرناک صورتِ حال ہے، متعدد شہروں میں اسموگ کے باعث نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

Face Mask

Punjab Government